اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہندوستان کی جانب سے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور ہندوستانی فورسز نے کنٹرول لائن کے بروہ اور چیری کوٹ سیکٹر میں فائرنگ کی جس سے سیریاں گاؤں کی دو خواتین زخمی ہوئیں اور سپاہی نعمت علی جانبحق ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں ہندوستانی چوکیاں تباہ ہوئیں اور ہندوستانی فوج کے جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر کنٹرول لائن میں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔
/129
12 اکتوبر 2019 - 05:52
News ID: 981883
ہندوستان اور پاکستان کی فورسز کے مابین ایک بار پھر کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی فوجی اہلکارجانبحق اور 2 خواتین زخمی ہوئیں۔